حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ یوتھ کے سیکرٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی نے ملکی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہ کہ اس وقت پاکستان میں جو سیاسی بحران پیدا ہوا ہے اس کے پیچھے امریکہ ہے، ہماری اپوزیشن اور کچھ طاقتور حلقے اس وقت امریکہ کی ایما پر ملک میں انارکی اور افراتفری پھیلانے میں مصروف ہے۔ لیکن اس سے بھی افسوس کا مقام ہماری عدالتی فیصلوں پر ہے جہاں پر قانون اور آئین کی دھجیاں اڑا دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مکتب تشیع نہ تاریخ میں کبھی کسی ظالم و جابر کے سامنے تسلیم نہیں ہوئے ہیں اور نہ ہی آئندہ کبھی ہوں گے۔ ہم نے ہمیشہ سے مظلومین کا ساتھ دیا ہے اور آج جب وطن عزیز پر مشکل پڑی ہے تو ہم ہمیشہ کہ طرح اپنے ملک کے دفاع کریں گے اور کسی کی غلامی کو قبول نہیںکریں گے۔
علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کے حوالے سے ہمارا ہمیشہ سے یہی موقف رہا ہے کہ یہ ایک ظالم اور شیطان بزرگ ہے دنیا میں فساد کی جڑ یہی ہے آج پاکستانی عوام کو بھی اس حقیقت کا علم ہوا ہے۔ ہم امریکی دھمکیوں کی اور پاکستان میں موجود ان کے سہولت کاروں کی پُر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور یہ بتانا چاہتے ہیں کہ جو بھی شیطان بزرگ سے مقابلہ کرے گا ہم اُن کے ساتھ ہونگے۔ ہمیں افسوس ہے کہ ہم ایک طاقتور فوج اور ایٹمی قوت ہونے کے باوجود حقیقی آزادی کو حاصل نہیں کر سکے ہیں۔